اہم ترین خبریںایرانسعودی عرب
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے حج کے روحانی ماحول میں مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مذمت کی

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران مسلمانوں کے اتحاد بالخصوص حج کی روحانی فضا کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : صدر ایران مسعود پزشکیان انتہائی اہم دورے کے لئے عمان پہنچ گئے
پڑوسی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
ایران اس سال کے حج کے موثر انتظامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور حجاج کرام کی میزبانی کرنے پر سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے۔