صدر ایران مسعود پزشکیان انتہائی اہم دورے کے لئے عمان پہنچ گئے

27 مئی, 2025 19:16

شیعیت نیوز : عمان روانہ ہونے سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دورہ سلطان عمان ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پر انجام پا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ پڑوسیوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے تحت انجام پارہا ہے اور عمان کے ساتھ ہمارے روابط فروغ پا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان، مولانا اظہر ندیم مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے صدر منتخب

صدر ایران نے تہران مسقط روابط کے حوالے سے کہا کہ عمان کے ساتھ ہماری تجارت کا حجم تقریبا 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہے اور ہمارے روابط میں فروغ آرہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنے اس دورے میں علاقائی حالات اور مسئلہ فلسطین بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ باہمی روابط کی تقویت نیز جہازرانی اور تجارت میں مزید فروغ کے بارے میں بھی گفتگو کریں گے۔

9:01 صبح اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔