یونانی وزیراعظم کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل

24 مئی, 2025 09:26

شیعیت نیوز : یونان کے وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو ناقابلِ جواز اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی اور محصور فلسطینی عوام کے لیے امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، وہ ناقابلِ توجیہ ہے۔ اسرائیل کو فوری طور پر اپنی کارروائیاں روکنی ہوں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ دوستی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم خاموش رہیں۔ سچے اتحادیوں کو اپنی رائے دیانتداری سے بیان کرنی چاہیے۔

یونانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے ذاتی طور پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے کہا ہے کہ سات اکتوبر کا حملہ اس بات کا جواز نہیں بن سکتا کہ شہری آبادی کو اس قدر شدید جارحیت کا نشانہ بنا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، مؤقف واضح

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے حکام بھی اسرائیل کی عسکری کارروائیوں پر تنقید اور غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

8:54 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔