ایران اور امریکا کے بالواسطہ مذاکرات کا پانچواں دور مکمل، مؤقف واضح
شیعیت نیوز : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام پر اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں ایران کا اصولی مؤقف ایک بار پھر واضح طور پر بیان کیا گیا۔
اسماعیل بقائی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مذاکرات پیشہ ورانہ اور پر سکون ماحول میں انجام پائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کا دورۂ تہران، ایران سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع
انہوں نے لکھا ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں عمان کے وزیر خارجہ نے رکاوٹیں دور کرنے کے حوالے سے تجاویز اور راہیں پیش کیں جن کے عناوین کا جائزہ لیا گیا، اور طے پایا کہ ان کا تفصیل سے دارالحکومتوں میں جائزہ لیا جائے۔
اسماعیل بقائی نے بتایا ہے کہ اگلے دور کے مذاکرات کی جگہ اور وقت کا تعین آئندہ دنوں میں اعلان کیا جائے گا۔







