امریکہ میں قتل ہونے والا اسرائیلی اہلکار الحوثی کو قتل کی دھمکی دے چکا تھا
یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ سے ہلاک یارون لیسچنسکی نے ایکس پر کیا تھا قتل کا اعلان

شیعیت نیوز : امریکہ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی سفارت خانے کے ملازم یارون لیسچنسکی اس سے قبل یمنی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکی دے چکے تھے۔
صہیونی اہلکار نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا تھا:
"میں یمن میں عبدالملک الحوثی کا پیچھا کروں گا اور ہم اسے ختم کر دیں گے۔”
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں تین ہزار شہادتیں، صہیونی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے: سید عبدالملک الحوثی
واشنگٹن ڈی سی میں واقع یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ کے واقعے کے چند گھنٹے بعد، اسرائیلی وزیر خارجہ گیعون ساعر نے فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق یارون لیسچنسکی اور سارہ ملگریم اس واقعے میں مارے گئے۔
واشنگٹن میں اسرائیل کے سابق سفیر مائیک ہرزوگ نے صہیونی حکومت کے میڈیا "آرمی ریڈیو” کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے خاتون ملازمہ کا تعلق امریکہ سے جبکہ مرد ملازم کا تعلق اسرائیل سے تھا۔