اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اسرائیل نے جنگ کے دوران بھارت کی بھرپور مدد کی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے پاکستان کے خلاف بھارت کی بھرپور مدد کی، اور ہمیں خدا نے فتح سے ہمکنار کیا

شیعیت نیوز : وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے لیے سعودی عرب اور یو اے ای میں سے کسی ایک مقام کا تعین کریں گے۔

اسرائیل نے جنگ کے دوران بھارت کی بھرپور مدد کی لیکن ہم نے فتح پائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کے لئے قطعاً کوئی درخواست نہیں کی تھی، اگر ہم نے جنگ بندی کی درخواست کی ہوتی تو عالمی برداری بتا دیتی۔

مشیر قومی سلامتی و ڈی جی آئی ایس آئی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ایران 27 مئی کو عمان کے دو روزہ دورہ پر پہنچیں گے

پسرور میں ایک چوکی پر ہماری افواج نے ڈٹ کر مقابلہ اور پیچھے نہیں ہٹے، حالانکہ پسرور کی اس چیک پوسٹ پر ایک جوان اور8 شہری شہید ہوئے۔

پسرور چیک پوسٹ ہمارے بہادر سپاہی آخری فوجی تک لڑ ے اور اپنی چیک پوسٹ کو نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کے لوگ بھارت میں موجود تھے، اسرائیل نے جنگ کے دوران بھارت کی بھرپور مدد کی لیکن ہم نے فتح پائی۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے کرم سے ہماری فتح ہوئی، پاکستان نے بھارت پر حملے میں جوالفتح میزائل استعمال کیا وہ پاکستان کا اپنا بنایا ہوا تھا۔

آرمی چیف نے اس پوری جنگ کو تمام افواج کی طرف سے لیڈ کیا، ہم نے دعائے خیر بھی کی اور پھر فتح بھی نصیب ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button