اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نیتن یاہو نے شام میں خفیہ آپریشن کی تصدیق کر دی

اسٹریٹجک شراکت دار ایجنسی کے تعاون کا اعتراف، ایلی کوہن کی وصیت بھی سامنے آئی

شیعیت نیوز : اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے شام میں صہیونی خفیہ ایجنسی کی محرمانہ کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن ایک اسٹریٹجک شراکت دار انٹیلیجنس ایجنسی کے تعاون سے انجام دیا گیا، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے عرب لیگ میں خلیج فارس کے جزائر پر دعوے مسترد کر دیے

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دستاویزات کئی دہائیوں تک شامی سیکیورٹی اداروں کے پاس محفوظ تھیں۔ ان میں ایلی کوہن کی وہ وصیت بھی شامل ہے جو اُس نے گرفتاری سے چند گھنٹے پہلے تحریر کی تھی۔

واضح رہے کہ ایلی کوہن نے 1962ء میں جعلی شناخت اور تاجر کے روپ میں پہلی بار دمشق پہنچ کر شامی سیاسی و عسکری حلقوں میں رسوخ حاصل کیا۔ اسے 1965ء میں دمشق کے المرجہ چوک میں سرِ عام پھانسی دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button