ایران نے عرب لیگ میں خلیج فارس کے جزائر پر دعوے مسترد کر دیے
تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی کو ایران کا ناقابلِ تفریق حصہ قرار دے دیا گیا

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بغداد میں منعقدہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں خلیج فارس کے تین جزائر تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی سے متعلق دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جزائر ایران کا ناقابلِ تفریق حصہ ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان دعوؤں کو اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین، علاقائی خودمختاری، قومی حاکمیت اور حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کے خلاف سمجھتا ہے۔ عرب لیگ کے اعلامیے میں اس مسئلے کو اٹھایا جانا ناقابلِ قبول ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شیخ نعیم قاسم: شہداء کی میراث کے وارث، حزب اللہ کے نئے انقلابی رہنما
ایرانی ترجمان نے عرب لیگ کو مشورہ دیا کہ وہ بے بنیاد دعوؤں کے بجائے تاریخی اور جغرافیائی حقائق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خطے میں افہام و تفہیم اور بینِ ریاستی تعلقات کے فروغ کی کوشش کرے۔