اہم ترین خبریںایران

نئی اقتصادی پابندیاں مذاکرات میں امریکی غیر سنجیدگی ظاہر کرتی ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایران نے نئی امریکی پابندیوں پر شدید ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں سے مذاکراتی عمل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے

شیعیت نیوز : امریکہ کی جانب سے نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی جانے کے بعد ایران نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مذاکراتی عمل متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے دوران امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات سے واشنگٹن کی مذاکرات میں سنجیدگی پر سوالات اٹھتے ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ مذاکرات کے دوران امریکی پابندیوں سے منفی پیغام ملتا ہے اور ایران کے لیے یہ سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ کیا امریکہ واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہے یا نہیں؟

اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے فریق مخالف کی سنجیدگی پر شک ہونا فطری ہے۔

امریکہ میں اندرونی اختلافات اور مختلف لابیز کی سرگرمیاں جاری ہیں، جنہیں ایران بغور مانیٹر کر رہا ہے اور انہی کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن مقاومت کی بڑی کامیابی، امریکی بحری طیارہ بردار جہازوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا

ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ دور کے مذاکرات روم، اٹلی میں ہوں گے، جس کی میزبانی عمان کرے گا۔

البتہ مذاکرات کی جگہ کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتی، اصل مقصد مفاہمت ہے۔

مذاکرات کا کوئی مقررہ شیڈول نہیں ہے۔

ہم وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے اور محسوس کرتے ہیں کہ دوسرا فریق بھی سنجیدہ ہے۔

اگر کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کا کردار صرف تصدیق تک محدود ہوگا۔

فی الحال مذاکرات میں ادارے کا کوئی براہ راست کردار نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button