یمن مقاومت کی بڑی کامیابی، امریکی بحری طیارہ بردار جہازوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا
امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یمن کی مسلح افواج کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد بحیرہ احمر چھوڑنے پر مجبور ہوگیا

شیعیت نیوز : امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین یمن کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوچکا ہے۔
یمن کی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کو مسترد نہیں کرتے کہ ٹرومین کو ہمارے حالیہ آپریشنز میں براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا۔
ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ کسی بھی وقت آپریشنل زون سے بھاگ نکلے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی عدلیہ نے موساد ایجنٹ کو سزائے موت سنا دی
یمن کی ڈرونز اور میزائل فورسز نے کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے امریکی جہاز ٹرومین اور اس کی معاون بحریہ کو نشانہ بنایا ہے۔
اس آپریشن نے جہاز کو بحیرہ احمر میں شمال کی طرف پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔
یمن کی وزارت دفاع نے واضح کیا کہ غزہ کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں فوجی کاروائیوں کے علاوہ مقبوضہ تل ابیب کے خلاف میزائل آپریشنز جاری رہیں گے۔