لوئر دیر میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے بم دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق
شیعیت نیوز : جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر دیر ميں بم کے ایک دھماکے میں ایک کمسن بچے کے جاں بحق اور ایک شخص کے زخمی ہو گیا۔
دھماکے کی آواز دورتک سنی گئی جس سے پورے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
اس دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جنگی طیارے دم دبا کر بھاگ گئے
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے ہی علاقے وانا میں امن کمیٹی کے دفتر کے قریب ہونے والے بم کے دھماکے ميں زخمی ہونے والے مزید تین افراد دم توڑ گئے۔
وانا پولیس کا کہنا ہے کہ تین افراد کے دم توڑ جانے کے بعد اس دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بارہ ہوگئی ہے۔







