اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاک بھارت جنگ یقینی؟ بھارتی فوج پاکستان میں اہداف خود طے کرے گی، نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نے بھارتی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دے دی، ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرے گی

شیعیت نیوز : مودی حکومت نے پہلگام واقعے پر اپنی فوج کو ردعمل کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سکیورٹی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مشیر قومی سلامتی امور اجیت ڈوول اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو پہلگام واقعے پر ردعمل کی اجازت دے دی۔

مودی کا کہنا تھا کہ ردعمل کا طریقہ کار، وقت، مقام اور اہداف خود فوج طے کرےگی۔

ایک اعلیٰ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگایا ہے، نریندر مودی کل بدھ کو سکیورٹی امور، معاشی امور اور سیاسی معاملات پر کابینہ کمیٹی کے الگ الگ اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حفاظتی اداروں کی کامیاب کاروائی، ضلع کیچ میں لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد پاکستان بھارت بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فوج نے شمالی کمانڈ میں تبدیلی کردی ہے۔

لیفٹننٹ جنرل سکھیندرا کمار کی جگہ بھارتی فوج کے نائب سربراہ اسٹریٹیجی لیفٹننٹ جنرل پراتک شرما کو شمالی کمانڈ فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ادھم پور میں تعینات بھارت کی شمالی کمانڈ مقبوضہ جموں و کمشیر اور لداخ کے علاقوں کی نگرانی اور پاکستان اور چین کے خلاف تمام آپریشنز کی کمانڈ کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button