حفاظتی اداروں کی کامیاب کاروائی، ضلع کیچ میں لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد ہلاک

29 اپریل, 2025 21:42

شیعیت نیوز : سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

جس کے دوران سیکورٹی فورسز اور مبینہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور اس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی سات دہشت گرد واصل جہنم

مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ علاقے کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

1:50 شام اپریل 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔