جارح کو ہرانے کے لیے دہشت گردی کی ضرورت نہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
شیعیت نیوز : ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے ایران کے خلاف ذرائع ابلاغ میں جاری مہم اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جارح قوت کو شکست دینے کے لیے خود جارح جیسا بننے یا دہشت گردی کا سہارا لینے کی کوئی ضرورت نہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فرانس میں نام نہاد "ریفریجریٹرز کیس” سے لے کر امریکی حکام کے قتل کی سازشوں تک کے الزامات کا مقصد واضح ہے۔ جب امریکہ اور یورپ کی رائے عامہ اپنے رہنماؤں کی جنگ پسندی کی حمایت نہیں کر رہی تو خوف و ہراس پھیلا کر عوام کو جنگ کی حمایت پر آمادہ کرنے اور سیاسی و فوجی مہم جوئی کو شہریوں کے تحفظ کے نام پر جائز قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پاکستان تعلقات ثالثی تک محدود نہیں، تاریخی اور دیرینہ ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور غاصب اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کے دوران حکام کو قتل کرنے اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے ذریعے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی، جبکہ ایران نے مزاحمت اور جائز دفاع کے ذریعے اس کا بھرپور جواب دیا ہے اور دے رہا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے امریکی حکام کے فوجی پناہ گاہوں میں روپوش ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی حکام ہیں جو کل تک جنگ میں فتح کے دعوے کر رہے تھے، اور ان کی بڑھتی ہوئی گھبراہٹ اور ذہنی انتشار کسی حربے سے دور نہیں ہوگا۔







