اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

بھارتی فضائیہ بوکھلا گئی، اپنی آبادی کو ہی پاکستان سمجھ کر بم گرا دیا

واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا

شیعیت نیوز : پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔

بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے نے اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا۔

واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے شیوپوری میں پیش آیا۔

بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

بم گرنے سے متعدد مکانات تباہ جبکہ ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا دورہ کرنے والوں کے پاسپورٹ ضبط کئے جائیں، آئی ایس او کا مطالبہ

واقعہ بھارتی فضائیہ کی غیر ذمہ داری اور بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے قبل بھی بھارتی فضائیہ لڑاکا طیاروں کے حادثے معمول کا حصہ ہیں۔

اکثر حادثات میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے آبادی پر گرچکے ہیں۔

پے در پے جدید طیاروں، پے لوڈ اور بموں کا گرنا بھارتی فضائیہ کی دفاعی صلاحیت پر گہرا سوالیہ نشان ہے۔

بھارتی فضائیہ جدید ٹیکنالوجی میں ناکامی کے ساتھ ساتھ پائلٹوں کی تربیت میں بھی ناکام ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button