اہم ترین خبریںپاکستان

اسرائیل کا دورہ کرنے والوں کے پاسپورٹ ضبط کئے جائیں، آئی ایس او کا مطالبہ

آئی ایس او کے زیر اہتمام کئے گئے حمایت مظلومین احتجاجی مظاہرے میں اسرائیل و امریکہ و بھارت کی دہشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت کی گئی

شیعیت نیوز : فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت بلتستان ریجن کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت سے سی ایم ہاوس چنار باغ تک احتجاجی ریلی بعنوان آزادی فلسطین مارچ نکالی گئی۔

جس میں گلگت بلتستان کے تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلی میں شریک تمام مسلمانوں نے وحشی ریاست اسرائیل اور اس کے حامی امریکہ کی شدید مذمت کی۔

اس ریلی کے موقع پر متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ ہم فلسطینی عوام کے جائز حقِ خودارادیت، اپنی سرزمین پر خود مختاری اور مکمل آزادی کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔

اسرائیل کا ناجائز قبضہ، غزہ پر وحشیانہ حملے، فلسطینیوں کی اجتماعی سزائیں اور انسانی حقوق کی پامالی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، جسے فوری طور پر روکا جائے۔

قرارداد کے مطابق مسجد اقصیٰ اسلامی مقدسات کا مرکز ہے۔

ہم اسرائیلی فوج اور یہودی انتہا پسندوں کی مسجد اقصیٰ میں دخل اندازی، فلسطینی نمازیوں پر تشدد اور یروشلم (القدس) کی فلسطینی شناخت کو مٹانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پہلگام ڈرامہ اسرائیلی ممعیت پر کیا گیا، اسرائیل کا اگلا ہدف پاکستان؟

اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کی مخالفت کرتے ہیں۔

اسرائیل کا دورہ کرنے والے پاکستانیوں پر پابندی، خصوصاً وہ سیاستدان، سفارتکار ،صحافی یا کاروباری افراد جنہوں نے اسرائیل کا سفر کیا ہو۔

ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ان کے پاسپورٹ ضبط کیے جائیں۔

تمام اسلامی ممالک اسرائیل کے خلاف اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کریں۔

فلسطینیوں کی سیاسی، قانونی اور عسکری حمایت کریں۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف قراردادیں پیش کریں اور انہیں نافذ کرائیں۔

اسرائیل کو دی جانے والی تمام فوجی اور مالی امداد بند کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button