بھارتی اقدامات جنگ مسلط کرنے کی کوشش ہیں، امیر جماعت اسلامی

25 اپریل, 2025 18:48

شیعیت نیوز : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا۔

حکومت سے اختلافات اپنی جگہ پہلے دشمن سے لڑیں گے بعد میں اپنے مسائل حل کرلیں گے۔

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، بھارتی اقدامات جنگ مسلط کرنے کی کوشش ہے۔

بھارت اسرائیل اور امریکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا سبب ہیں، یہ ہرجگہ انسانیت کا خون بہا رہے ہیں۔

پوری قوم دشمن کے خلاف متحد، جنگیں قومیں لڑتی ہیں، جو جنگ قوم لڑے وہی جیتی جاسکتی ہے۔

مودی سرکار نے مقبوصہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا، بھارت کے اقدمات کی وجہ خطے میں ہولناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

بھارت امریکہ اور اسرائیل کی شیطانی مثلث کے خلاف لوگوں کو متحد کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کی چھوٹی سی غلطی پوری دنیا کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، علامہ شبیر میثمی

پہلگام فالس فلیگ آپریشن نیا نہیں، اس سے پہلے بھی اس طرح کے فالس فلیگ آپریشن میں 35 سکھوں کو قتل کرکے پاکستان پر الزام لگایا تھا جس پر امریکی صدر بل کلنٹن نے یہاں تک کہ دیا تھا کہ اگر ان کا دورہ نہ ہوتا تو یہ کارروائی نہ ہوتی۔

اس سے قبل 6 سیاحوں کو قتل کیا گیا اور الفاران نامی تنظیم  نے ذمہ داری قبول کی۔

2001میں پارلیمنٹ پر حملہ کا الزام پاکستان پر لگایا اور ثبوت نہ ہونے کے باوجود افضل گرو کو سزا ئے موت سنائی۔

2008 میں تاج ہوٹل پر حملہ ہوا اور الزام پاکستان پر لگادیا۔

بھارت خود حملہ کرتا ہے اور اس کے بعد بھارتی میڈیا ہیجان پیدا کردیتا ہے، بھارت کا جنگی جنون ہے جو ایسے واقعات کرتا ہے۔

11:13 صبح اپریل 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔