تجارتی جنگ کا فیصلہ امریکہ نے کیا، ہم آخر تک مقابلہ کریں گے، چین
چینی وزیر تجارت نے بیجنگ پر اقتصادی دباؤ کو غیر منصفانہ قرار دے کر شدید ردعمل ظاہر کیا

شیعیت نیوز : چین کی وزارت تجارت کے ایک بیان میں امریکی ٹیرف پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے چین کی بین الاقوامی تجارت کو درپیش چیلنجز بہت بڑھ گئے ہیں۔
چینی وزیر تجارت وانگ وین ٹاؤ نے کہا کہ واشنگٹن نے چینی کمپنیوں کے حقوق اور مفادات کی خطرناک خلاف ورزی کی ہے، بیجنگ اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمان مذاکرات، امریکہ کی نیت اور سنجیدگی کا اصل امتحان ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک بڑی مارکیٹ ہے اور ہم چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اگر واشنگٹن نے تجارتی جنگ کا انتخاب کیا ہے تو ہم اسے آخر تک لے جائیں گے۔
وانگ وین ٹاؤ نے کہا کہ دباؤ، دھمکیاں اور بلیک میل چین کے ساتھ بات چیت کا صحیح طریقہ نہیں ہے، اور یہ کہ واشنگٹن کو اپنی غلطیوں کو درست کرنا چاہیے۔
چینی حکومت نے امریکی اقدام کے جواب میں اس ملک کی درآمدات پر 84 فیصد کسٹم ٹیرف عائد کر دیا ہے۔