اہم ترین خبریںایران

عمان مذاکرات، امریکہ کی نیت اور سنجیدگی کا اصل امتحان ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم قیاس آرائی یا پیشگی فیصلے نہیں کرتے، صرف نیت اور سنجیدگی کو دیکھیں گے

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران دیانتداری اور مکمل ہوشیاری کے ساتھ سفارتکاری کو ایک حقیقی موقع دے رہا ہے۔

ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ ہمارے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی سرکاری فوجی ادارہ بننے کے مرحلے میں داخل

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ہم نہ کوئی پیشگی فیصلہ سناتے ہیں اور نہ ہی قیاس آرائی کرتے ہیں۔ ہمارا ارادہ ہے کہ ہفتے کے دن ہونے والی بات چیت میں فریق دوم کی نیت اور سنجیدگی کا جائزہ لیں، اور اسی کی بنیاد پر آئندہ کے اقدامات کا تعین کریں۔

ترجمان کے اس بیان کو آئندہ مذاکرات کی حساسیت اور ایران کی محتاط حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button