اہم ترین خبریںیمن
یمن کا ڈرون حملہ: تل ابیب اور امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا
یحییٰ سریع: غزہ پر حملے بند نہ ہوئے تو اسرائیل کو بحیرہ احمر میں بھی نہیں چھوڑیں گے

شیعیت نیوز : یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہ فورسز نے تل ابیب کے فوجی اہداف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمنی فضائیہ نے شمالی بحیرہ احمر میں یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین کے خلاف بھی آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا، ایرانی صدر
یحییٰ سریع نے کہا کہ عظیم یمن ناقابلِ تسخیر ہے اور وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور امریکی دشمن کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
انہوں نے مزید زور دیا کہ ہم بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو روکیں گے اور غزہ کے خلاف جاری جارحیت کے خاتمے تک غاصب رژیم پر حملے کرتے رہیں گے۔