یمنی افواج کا امریکی بحری بیڑے ’ہیری ٹرومن‘ پر میزائل حملہ
"یحییٰ سریع کا انتباہ: غزہ اور یمن پر حملے ختم ہونے تک کارروائیاں جاری رہیں گی"

شیعیت نیوز: یمنی مسلح افواج نے امریکی بحری بیڑے "ہیری ٹرومن” اور اس کے ہمراہ موجود دیگر جنگی جہازوں کے خلاف کئی گھنٹوں تک کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحییٰ سریع نے بتایا کہ یمنی افواج نے شمالی بحر احمر میں امریکی بیڑے "ٹرومن” کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، اور یہ کارروائی کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ آپریشن امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا، جس کے دوران دشمن کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا انتباہ: غزہ میں امدادی کارکنوں کی جانوں کو شدید خطرات
یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ "گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران امریکی افواج نے یمن پر 36 سے زائد بار حملے کیے، جن میں صنعا اور صعدہ جیسے علاقوں میں شہادتیں اور زخمی ہونے کے واقعات سامنے آئے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ "یمن پر امریکی جارحیت اور غزہ پر صیہونی حملے ختم ہونے تک یمنی افواج اپنی سمندری کارروائیاں جاری رکھیں گی اور امریکی بحری جہازوں سمیت خطے میں موجود دشمن کی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گی”۔