اقوام متحدہ کا انتباہ: غزہ میں امدادی کارکنوں کی جانوں کو شدید خطرات
"جوائس مسویا نے اسرائیلی جارحیت پر عالمی میڈیا کے دوہرے معیار کی مذمت کی"

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور جوائس مسویا نے غزہ پر صیہونی ریژیم کی جارحیت کے باعث امدادی کارکنوں کی سلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے غزہ کی پٹی کو "دنیا میں انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والوں کے لیے سب سے خطرناک جگہ” قرار دیا، جہاں اسرائیلی فوج کی اندھا دھند بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں امدادی کارکن اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمتی محوار صہیونی وجود کا خاتمہ کرے گا، سپاہ پاسداران
جوائس مسویا نے مزید کہا کہ "7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں کے دوران غزہ میں اپنی جانیں گنوانے والے انسانی حقوق کے کارکنوں کی تعداد ۴۰۸ سے زائد ہو چکی ہے”۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "غزہ امدادی کارکنوں اور انسانی ہمدردی کے کام کرنے والوں کے لیے سب سے خطرناک مقام بن چکا ہے”۔
انہوں نے سلامتی کونسل کے اراکین سے سوال کیا: "آپ انصاف کے حصول اور مزید امدادی کارکنوں کے قتل عام کو روکنے میں ہماری مدد کب کریں گے؟”
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے عالمی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "جب انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے قتل عام کی خبروں کی کوریج کی بات آتی ہے تو ہمیں دوہرا معیار نظر آتا ہے”۔ ان کا کہنا تھا کہ "بعض حکومتیں امدادی سرگرمیوں کو جرم قرار دیتے ہوئے کارکنوں کو دہشت گرد کہہ کر نشانہ بناتی ہیں، جبکہ مقبوضہ فلسطین میں ایک گمراہ کن میڈیا مہم چل رہی ہے”۔