اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حیفا کے قریب فائرنگ: ایک صیہونی ہلاک، کارروائی کرنے والا شہید

غزہ جارحیت کے بعد مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائیوں میں اضافہ

شیعیت نیوز: صیہونی فوج کے ریڈیو نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جنوب مشرقی حیفا میں واقع یوکنعام قصبے میں فائرنگ کا ایک واقعہ ہوا ہے۔ صیہونی ٹی وی چینل بارہ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم لبنان پر صیہونی حملوں کا تماشا نہیں دیکھیں گے، سید عبد الملک الحوثی

رپورٹ کے مطابق کارروائی کرنے والے کو صیہونی پولیس نے گولی مار کر شہید کر دیا۔ کچھ صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا ایک صیہونی ہلاک ہو گیا ہے۔ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے صیہونی جرائم کا جواب دیتے ہوئے غرب اردن اور مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مجاہدوں اور نوجوانوں نے شہادت پسندانہ کارروائیوں کا آغاز کیا تھا اور اس قسم کی کارروائیوں میں اب اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button