ہم لبنان پر صیہونی حملوں کا تماشا نہیں دیکھیں گے، سید عبد الملک الحوثی
یمن کے انصار اللہ نے حزب اللہ اور لبنانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا

شیعیت نیوز: سید عبد الملک الحوثی نے اتوار کی رات اپنی تقریر میں کہا ہے کہ ہم لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان حملوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کے ساتھ کشیدگی میں شدت اور تصادم کی صورت میں حزب اللہ اور لبنانی قوم کی حمایت کے اپنے موقف پر زور دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان، شام اور فلسطین میں اسرائیلی حملے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
سید عبد الملک الحوثی نے کہا کہ ہم لبنان پر صیہونیوں کے حملوں کا بیٹھ کر تماشا نہیں دیکھیں گے اور حزب اللہ اور لبنان میں اپنے بھائیوں سے کہہ رہے ہیں کہ آپ لوگ تنہا نہیں ہیں اور ہم جارحیت کے خلاف آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انصار اللہ یمن کے سربراہ نے واضح کیا کہ ہم ہر حال میں اور ہر طرح سے حزب اللہ اور لبنان میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے پر تیار ہیں۔