صیہونی پابندیوں کے باوجود اسی ہزار نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں حاضری

21 مارچ, 2025 20:07

شیعیت نیوز : بیت المقدس میں اسلامی اوقاف اتھارٹی نے کہا ہے کہ تقریباً اسی ہزار نمازیوں نے شدید بارش اور سردی کے باوجود مسجد الاقصی میں رمضان کے مقدس مہینے کے تیسرے جمعہ کی نماز ادا کی، حالانکہ صیہونی حکومت نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کی شرکت پر سخت پابندیاں اور حفاظتی تدابیر عائد کر رکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوج کی کارروائیاں، فلسطینی بے گھر ہونے لگے

اسرائیلی حکومت نے شمالی بیت المقدس میں واقع قلندیہ چیک پوسٹ کو بھی مغربی کنارے کے رہائشیوں کے لیے بند کر دیا، جو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شریک ہونا چاہتے تھے۔

مسجد الاقصیٰ، جو مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، فلسطینی عوام کی ریڈ لائن ہے، اور وہ صیہونیوں کے تمام تر مظالم کے باوجود اس کے دفاع اور حفاظت کے لیے پرعزم ہیں۔

عنوان:

12:03 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔