پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

21 مارچ, 2025 20:05

شیعیت نیوز : پاکستانی میڈیا کے مطابق پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں سرحدی چیک پوسٹ پر کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے تھانہ وہوا کی لکھانی چیک پوسٹ پر رواں ماہ پانچواں حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ دس سے بارہ دہشت گرد سحری کے وقت چیک پوسٹ لکھانی پر تین اطراف سے حملہ آور ہوئے اور راکٹ لانچرز سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہر اقتدار بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے الرٹ ہونے پر تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی فوری نشاندہی کر لی گئی اور جوابی کارروائی سے دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام رہے۔

دو گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔

10:25 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔