اہم ترین خبریںپاکستان

اوکاڑہ مجلس شہادت مولا علیؑ پر سپاہ صحابہ کا حملہ، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو گھر کے اندر برپا مجلس عزا پر پتھراؤ کرنے سے نہ روک سکے

شیعیت نیوز : اوکاڑا کے علاقے 9 جی ڈی جندراکہ، نزد سید والا محلے میں آج بروز 19 رمضان کی مناسبت سے مجلس عزا ء بسلسلہ شہادت مولا امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام جاری تھی۔

سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے مجلس عزا رکوانے کے لیے بانی مجلس کے گھر پر منظم حملہ کر دیا۔

درجنوں حملہ آروں نے مجلس عزا منعقد کروانے والے گھر کے اندر اینٹوں اور پتھروں کی بارش کر دی اور درجنوں مومنین کو زخمی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہر اقتدار بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے

اس موقع پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو گھر کے اندر برپا مجلس عزا پر پتھراؤ کرنے سے نہ روک سکے۔

اس واقع کے بعد علاقے کے حالات کشیدہ ہیں جبکہ زخمی عزاداروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے اس کا سخت نوٹس لیں اور مجرموں کو فلفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button