اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
غزہ اور مغربی کنارے میں بین الاقوامی فورسز تعینات کی جائیں گی، مصر کا اعلان
فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لیے بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی

شیعیت نیوز: مصر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فورسز غزہ اور مغربی کنارے میں تعینات کی جائیں گی۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے غزہ اور مغربی کنارے میں بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لیے اور عرب ممالک کے سربراہی اجلاس کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجی گئی درخواست کے جواب میں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعیناتی صرف غزہ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ مغربی کنارے میں بھی کی جائے گی۔ ان فورسز کی ایک اہم ذمہ داری فلسطینی عوام کے تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہوگی۔
بھی پڑھیں: ٹرمپ کے خط سے متعلق ایرانی وزارت خارجہ کا اہم بیان
عبدالعاطی نے وضاحت کی کہ اس اقدام پر عمل درآمد کے طریقہ کار کے حوالے سے جلد ہی مشاورت کا آغاز کیا جائے گا۔