اہم ترین خبریںایران

ٹرمپ کے خط سے متعلق ایرانی وزارت خارجہ کا اہم بیان

ایران نے ٹرمپ کے خط کا جائزہ شروع کر دیا، ردعمل کا فیصلہ غور و خوض کے بعد ہوگا

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جائزہ لے رہا ہے اور اس پر مناسب وقت پر ردعمل دیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کے مندرجات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور مکمل غور و خوض کے بعد ردعمل دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

صحافی کے سوال پر ترجمان نے کہا کہ یہ خط گزشتہ رات موصول ہوا اور اس وقت اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتا ہے: وزارت خارجہ

بدھ کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش کے ذریعے ایران کو موصول ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 7 مارچ کو امریکی صدر نے فوکس بزنس کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو ایک خط لکھا ہے، جس میں جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

اسی دن رہبر انقلاب نے واضح کیا تھا کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا کیونکہ اس سے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں نکلے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button