دہشت گرد اغیار کے ڈالروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں، انجینئر سخاوت علی سیال
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔
دہشت گرد قوتیں پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، جسے عوام اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے۔
ہم پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی، آئی جی پولیس
دہشت گرد اغیار کے ڈالروں پر دہشت گردی کر رہے ہیں جس کو ہمارے ادارے ناکام بنا دیں گے۔
دہشت گردی کی موجودہ لہر پاکستان کے استحکام کو کمزور کرنے کی ناکام سازش ہے۔
ہماری بہادر فوج اس شازش کو یقینی طور پر ناکام بنائے گی، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے اور زخمیوں کے دکھ کا مداوا کیا جائے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے مضبوط لائحہ عمل بنائے۔







