بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی، آئی جی پولیس
شیعیت نیوز : خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ اور بنوں خودکش حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔
پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار حمید نے کہا کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اور بنوں دھماکوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
دونوں دھماکوں کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کرلی ہیں جب کہ خودکش حملہ آوروں کی اعضاء سے شناخت کر لی گئی ہے۔
آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ٹریکنگ بھی کر لی ہے۔
واقعہ میں غیر ملکی اسلحہ بھی استعمال کیا گیا ہے، اسلحہ کی ٹریکنگ کر رہے ہیں کہ کس ملک سے اور کیسے آیا؟
یہ بھی پڑھیں : پورے ملک میں افراتفری کا ماحول ہے، دہشتگردی بڑھ رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے مزید کہا کہ کرم میں حالات خراب کرنے والے 100 سے زیادہ ملزمان گرفتارہوئے۔
کرم واقعات میں اب دہشتگردی کا عنصر بھی شروع ہوا ہے، کرم کیلئے الگ حکمت عملی بنا لی ہے، امید ہے اب کوئی واقعہ نہیں ہو گا۔
آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے میں کرم میں پائیدار امن قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، چند ماہ میں سیف سٹی پراجیکٹ مکمل لیا جائے گا۔







