عالمی یوم القدس کی تیاریاں شروع: لاہور میں ریلی کا اہتمام

14 مارچ, 2025 10:50

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) پاکستان لاہور ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ضلع لاہور کی جانب سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابقین امامیہ اور مجلس وحدت مسلمین لاہور کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں عالمی یوم القدس ریلی کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس او کے ترجمان کے مطابق، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی نمائندہ مولانا ظہیر کربلائی نے شرکت کی، جبکہ آئی ایس او کی جانب سے مرکزی کابینہ کے ارکان، لاہور ڈویژن کے عہدیدار اور سابقین نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ٹرین کے سینکڑوں مسافروں کو اغواء کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سندھ میں ڈاکو راج ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

عالمی یوم القدس 27 رمضان المبارک بمطابق 28 مارچ کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر اسلام پورہ کی مسجد صاحب الزمان سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی قیادت اور آئی ایس او لاہور ڈویژن کے عہدیدار کریں گے۔ ریلی کے شرکاء اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔

6:29 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top