سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی، شیخ نعیم قاسم
"نیتن یاہو کے گھر تک رسائی استقامت کی طاقت کا ثبوت ہے، حزب اللہ کے سربراہ کا دعویٰ"

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ سید حسن نصراللہ اور صفی الدین کی شہادت کے بعد کوئی خلا پیدا نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ "نیتن یاہو کے گھر تک رسائی استقامت کی طاقت کا ثبوت ہے۔”
حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہدائے استقامت سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی تدفین میں عوام کی بے مثال شرکت کو مزاحمت کی طاقت اور ایمان کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "تشییع جنازہ کے دوران عوام کا جوش و جذبہ اس بات کا ثبوت تھا کہ لبنان کے عوام اپنے رہنماؤں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا ایمان کبھی کمزور نہیں ہوگا۔”
یہ بھی پڑھیں: چین، روس، اور ایران کا شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
انہوں نے مزید کہا کہ "سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد پارٹی کی قیادت نے حالات کو سنبھالنے میں کامیابی حاصل کی۔ ہم نے دس دن کے اندر دشمن کے حملوں کو پسپا کر دیا اور صورتحال کو قابو کیا۔ حزب اللہ کی جڑیں مضبوط ہیں، اور ہم اپنی طاقت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ "استقامت کی طاقت کا اظہار اس وقت ہوا جب مجاہدین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا۔”