اہم ترین خبریںایران

چین، روس، اور ایران کا شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

"جماران، الوند، اور شہید صیاد شیرازی جہازوں سمیت ایران کی بحری طاقت کا مظاہرہ"

شیعیت نیوز: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، چین اور روسی بحری جنگی جہاز ایران کے ساتھ دفاعی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے شمالی بحرِ ہند میں داخل ہوگئے ہیں۔

مشقوں میں حصہ لینے والے جہازوں میں روسی نیوی کی جنگی کشتیاں اور لاجسٹک جہاز شامل ہیں، جبکہ چینی بحریہ کے جنگی جہاز اور لاجسٹک جہاز بھی اس مشق کا حصہ بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے کمانڈر کی جولانی فورسز کے قتلِ عام کی مذمت

ان مشقوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ڈسٹرائر جہاز جماران، الوند، بایندر، نیزہ، گناوہ، نایبند، اور بحرگان شامل ہوں گے، جبکہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جہازوں میں شہید صیاد شیرازی، شہید روحی، اور شہید محمودی نمایاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button