اہم ترین خبریںشاملبنان

شام کے ساحلی علاقوں میں قتلِ عام کے بعد ہزاروں شہری لبنان کی طرف روانہ

شام کے ساحلی علاقوں میں قتلِ عام کے بعد ہزاروں شہری لبنان کی طرف روانہ

شیعیت نیوز: شام کے ساحلی علاقوں میں الجولانی رژیم کے کارندوں کے ظلم و ستم اور بڑی تعداد میں بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شہری لبنان کی سرحد کی طرف فرار ہو رہے ہیں۔

گذشتہ چند روز کے دوران طرطوس اور دیگر ساحلی شہروں میں الجولانی رژیم کے غنڈہ گردوں نے نہتے عوام پر ظلم و ستم کرتے ہوئے ہزاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ لبنانی پارلیمنٹ کے رکن سجیع عطیہ نے کہا ہے کہ شام اور لبنان کی شمالی سرحدوں پر ہزاروں کی تعداد میں شامی شہری جمع ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے ساحلی علاقوں میں خونریزی: جولانی رژیم نے شہریوں کے خون کی ندیاں بہا دیں

انہوں نے کہا کہ شام میں علوی فرقے کے پیروکاروں کی بڑی تعداد عکار سرحد پر پہنچی ہے۔ سرحدی علاقے میں ایک گھر میں درجنوں افراد سر چھپانے پر مجبور ہیں۔ عطیہ نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت نے بھی اس علاقے پر بمباری کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button