شام کے ساحلی علاقوں میں خونریزی: جولانی رژیم نے شہریوں کے خون کی ندیاں بہا دیں
"لاذقیہ کے ثقافتی ڈائریکٹر کی ہلاکت اور 1,018 شہریوں کی موت نے شامی بحران کو نئی انتہا تک پہنچا دیا"

شیعیت نیوز: شام کے ایک سکیورٹی ذریعے نے آگاہ کیا کہ ملک کے ساحلی علاقوں جبلہ، طرطوس، اور لاذقیہ میں جولانی رژیم کے دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے اور اب تک سینکڑوں کی تعداد میں علویوں کا قتلِ عام کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، لاذقیہ کے ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر یاسر صبوح کو الجولانی کے دہشت گرد عناصر نے قتل کر دیا۔ المیادین کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شامی شہری ترکمان، چیچن، اور شامی دہشت گردوں کے خوف سے گھروں میں محصور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الجولانی کے خلاف عوامی بغاوت، 524 ہلاکتیں اور طرطوس میں کرفیو کا نفاذ
دوسری طرف شمال مغربی شام میں جولانی رژیم کے فوجی حملوں کے نتیجے میں 1,000 سے زائد شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ شام کے ساحلی علاقے میں جولانی رژیم کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے دوران اب تک 1,018 افراد مارے جا چکے ہیں۔