فلسطین قبضہ اسرائیل کا خواب رہے گا، علامہ مقصود ڈومکی

08 مارچ, 2025 18:25

شیعیت نیوز: علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ نے غزہ اور فلسطین میں جو مظالم ڈھائے ہیں، اس پر عالمِ انسانیت اور پوری اُمتِ مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ ایسے میں کچھ خائنین، امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کے لیے فلسطین، بیت المقدس، اور اُمتِ مسلمہ کا سودا کر رہے ہیں۔ غزہ پر قبضے کا امریکی منصوبہ ناکام ہوگا، کیونکہ غیرت مند فلسطینی عوام، حماس، حزب اللہ، اور انصار اللہ کے ہوتے ہوئے اسرائیل کا فلسطین اور غزہ پر قبضہ ایک خواب رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ کے زیرِ اہتمام ماہِ مبارک رمضان اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سید علی عمران نقوی، اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: امداد روکنا جنگی جرم، مسلم اُمہ کو فیصلہ کن اقدام چاہیے، اسحاق ڈار

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "شام میں اسرائیلی ایجنٹ جولانی کے آتے ہی اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ اسرائیل شام کے وسیع رقبے پر قابض ہو چکا ہے، مگر جولانی اور عرب حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ کٹھ پتلی جولانی حکومت کے خلاف عوامی بغاوت شروع ہو چکی ہے، اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوگا۔” انہوں نے بتایا کہ "اتوار 9 مارچ کو کوئٹہ میں فلسطین فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیرِ اہتمام سالانہ فلسطین کانفرنس منعقد ہوگی، جس میں بلوچستان کے سیاسی، مذہبی، اور قبائلی رہنما شریک ہوں گے۔”

انہوں نے مطالبہ کیا کہ "حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمی یومِ القدس کو سرکاری طور پر منائے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی، مذہبی، قوم پرست جماعتیں، اور پاکستان کے عوام فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دو ریاستی حل کا فارمولا بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے اس وقت مسترد کر دیا تھا۔ لہٰذا، پاکستان کے عوام دو ٹوک الفاظ میں اس موقف کا اعادہ کرتے ہیں کہ پورے کا پورا فلسطین فلسطینیوں کا ہے، اور سرزمینِ فلسطین کا ایک انچ بھی ہم غاصب اسرائیل کو دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔”

4:41 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔