امداد روکنا جنگی جرم، مسلم اُمہ کو فیصلہ کن اقدام چاہیے، اسحاق ڈار
شیعیت نیوز: پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے وزرائے خارجہ کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "دعا ہے کہ بابرکت مہینہ دنیا میں امن، سلامتی اور خوشحالی لائے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورت حال عالم اسلام کے فوری ردعمل کی طلب گار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان جنگ بندی کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، لیکن غزہ میں انسانی امداد ایک بار پھر روکی جا چکی ہے۔ رمضان المبارک میں اس طرح کا ظلم شدید مذمت کے قابل ہے۔”
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کا بیسواں ہنگامی اجلاس فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت پر غور کرے گا
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ "امداد کی ترسیل روکنا جنگی جرائم میں شامل ہے۔ غزہ کے عوام کی بقا امداد کی ترسیل سے ہی ممکن ہے۔” پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ "یہ مسلم اُمہ کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ فلسطینی عوام ہمدردی کے بیانات نہیں بلکہ مضبوط اقدامات چاہتے ہیں۔ ہم اپنے الفاظ نہیں بلکہ اقدامات سے پہچانے جائیں گے۔”







