او آئی سی کا بیسواں ہنگامی اجلاس فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت پر غور کرے گا
شیعیت نیوز: ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی سطح کا بیسواں ہنگامی اجلاس کچھ ہی دیر میں منعقد ہو گا۔
اجلاس میں "فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت” اور غزہ کے عوام کی جبری بے دخلی کے امریکی منصوبے کے خلاف ٹھوس موقف اختیار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی نمائندہ دفتر نے صدر ٹرمپ کے خط کے دعوے کو مسترد کر دیا
یہ اجلاس ایران، سعودی عرب، پاکستان اور فلسطین کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔
اجلاس میں بعض رکن ممالک کی تجویز پر شام کی او آئی سی میں شمولیت پر بھی غور کیا جائے گا۔







