آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے عراق میں اٹلی کے سفیر کی ملاقات

03 مارچ, 2025 19:02

شیعیت نیوز : عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی سے عراق میں اٹلی کے سفیر نیکولو فونٹانا نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے فلسطینی عوام کے حق میں اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔

آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے غزہ کے شہریوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کی اور اسرائیلی جارحیت کو پورے علاقے کے لیے تباہ کن اور انسانی جانوں کے قتل عام کی کوشش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 30ویں برسی قم المقدسہ میں بھی منعقد ہوگی

آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے عالمی برادری سے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کی اپیل کی اور مزاحمت کے قائدین کی خدمات کو سراہتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسانی آزادیوں کا پوری ثابت قدمی کے ساتھ دفاع کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مسجد کوفہ کی تاریخی اور علمی حیثیت پر بھی روشنی ڈالی اور مسجد کو اسلامی تاریخ کا ایک عظیم مرکز قرار دیا۔

اٹلی کے سفیر نیکولو فونٹانا نے آیت اللہ نجفی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عراق کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

3:03 صبح مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔