الحدیدہ میں آئل کمپنی اسٹیشن پر سعودی بمباری، لحج اور تعز سمیت 5 یمنی شہری زخمی
شیعیت نیوز : سعودی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اتوار کے روز سعودی جنگی طیاروں اور توپ خانے کے حملوں میں صوبہ الحدیدہ، لحج اور تعز میں پانچ یمنی شہری زخمی ہو گئے۔
الحدیدہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے ضلع باجل میں آئل کمپنی کے اسٹیشن پر دو فضائی حملے کیے، جن میں تین شہری زخمی ہوئے اور شہریوں کو خدمات فراہم کرنے والی اس تنصیب کو مالی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں : 24 گھنٹوں میں یمن پر 93 سعودی فضائی و میزائل حملے، 14 شہری شہید، یحییٰ سریع
یمنی وزارت صحت کے مطابق سعودی رجیم کی فورسز کی گولہ باری سے صوبہ لحج کے ضلع المضاربہ کے علاقے کہبوب کے پہاڑی سلسلے اور صوبہ تعز کے جبل صبر میں مزید دو شہری زخمی ہوئے۔
شہری آبادی کو خدمات فراہم کرنے والی تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، اور یہ حملے یمن کے شہری ڈھانچے پر آل سعود کی منظم جارحیت کا تسلسل ہیں۔







