سات شرائط پر عمل ہو تو سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے، میجر جنرل محسن رضائی

01 نومبر, 2026 11:14

شیعیت نیوز : ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ اس کی پیش کردہ سات شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے، اور اگر ان شرائط پر عمل ہو جائے تو سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے۔

ہفتے کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو مسلح افواج رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہدایت کے مطابق جدید ہتھیاروں کے ذریعے جارح قوت پر ہولناک ضربیں لگائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : فی الحال امریکیوں سے ملاقات کی ضرورت نہیں، ہماری شرائط واضح ہیں، عباس عراقچی

میجر جنرل محسن رضائی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران سے مذاکرات کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ تہران واضح کر چکا ہے کہ فی الحال امریکی حکام سے ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں۔

ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ امریکی سامراج کی دھمکیوں اور جارحیت کے سائے میں ایسے مذاکرات قابل قبول نہیں جن میں ایرانی قوم کے حقوق اور مطالبات کو تسلیم نہ کیا جائے۔

12:43 شام نومبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔