لحج کے ضلع المقاطرہ کا کنٹرول یمنی فوج نے سنبھال لیا، حزام الاسد

01 نومبر, 2026 11:20

شیعیت نیوز : انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے رکن حزام الاسد نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ لحج کے شمال میں واقع ضلع المقاطرہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اور سعودی رجیم کی اجرتی ملیشیاؤں کا تعاقب طور الباحہ تک جاری ہے۔

یمنی فوج نے سوق الربوع، المقاطرہ کے اسٹریٹجک قلعے اور الجوازعہ کے علاقے پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جبکہ نقیل کربہ کے محاذ پر پیش قدمی کے دوران درجنوں اجرتی ہلاک یا زخمی ہوئے اور باقی اپنے ٹھکانے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی رجیم کے فوجی کیمپ چھوڑ دیں، آپ کی جانیں خطرے میں ہیں، گورنر شبوہ

مقامی ذرائع کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے المقاطرہ سے طور الباحہ کی طرف پسپا ہوتی اپنی ہی اجرتی ملیشیا ’’درع الوطن‘‘ کو بمباری کا نشانہ بنایا جس سے اسے بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا، اس سے پہلے بھی صوبہ تعز میں سعودی طیاروں کی جانب سے اپنے ہی اجرتیوں پر بمباری کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔

اس پیش رفت کے بعد یمنی فوج لحج کے صوبائی مرکز سے صرف 80 کلومیٹر اور عدن شہر سے 110 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گئی ہے، اور فوجی ماہرین کے مطابق اس سے ضلع المضاربہ کے مرکز الشطین کی طرف پیش قدمی اور ذوباب کے قریب تعینات العمالقہ ملیشیا کی سپلائی لائنوں پر دباؤ کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

12:43 شام نومبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔