امریکی حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے قشم کے دونوں ماہی گیر مل گئے، ایک زخمی

01 نومبر, 2026 11:16

شیعیت نیوز : خلیج فارس میں جزیرہ قشم کے قریب امریکی فوج کے حملے کے بعد لاپتہ ہونے والے دو ایرانی ماہی گیر مل گئے ہیں، جن میں سے ایک کی دونوں ٹانگیں زخمی ہیں۔

قشم کی ماہی گیر برادری کے سربراہ علی اسلامی رمچاہی نے بتایا کہ دونوں لاپتہ ماہی گیر باپ اور بیٹا ہیں، جنہیں تلاش کر لیا گیا ہے اور وہ جزیرے کی طرف واپس آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : قشم کے قریب امریکی فوج کا ایرانی ماہی گیر کشتیوں پر حملہ، دو افراد لاپتہ

صوبہ ہرمزگان کے سیاسی، سکیورٹی اور سماجی امور کے نائب گورنر احمد نفیسی کے مطابق ہفتے کے روز امریکی فوج نے ضلع قشم کے گاؤں مسن کے ساحل کے قریب دو ایرانی ماہی گیر کشتیوں پر ڈرون حملہ کیا تھا، ہر کشتی پر دو افراد سوار تھے۔

حملے کے فوراً بعد دو ماہی گیروں کو بچا کر قشم لایا گیا تھا جن میں سے ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ باقی دو کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ ایرانی مسلح افواج بارہا خبردار کر چکی ہیں کہ ساحلی آبادیوں کے روزگار کو نشانہ بنانے والی امریکی اشتعال انگیزیاں خطے کی سمندری سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

12:43 شام نومبر 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔