یمنی فضائی محاصرہ، ریاض ایئرپورٹ کی 94 فیصد پروازیں منسوخ ہو گئیں
شیعیت نیوز : سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں نے سعودی عرب کے فضائی شعبے کو تقریباً مفلوج کر دیا ہے، اور 10 سے 27 اکتوبر کے دوران دارالحکومت ریاض کے ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی 94 فیصد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
ایک امریکی اقتصادی رپورٹ کے مطابق یمنی کارروائیوں نے آل سعود کے اقتصادی ڈھانچے اور فضائی نقل و حمل کے شعبے پر سنگین اور غیر معمولی اثرات مرتب کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ریاض ایئرپورٹ اور سعودی تیل پائپ لائن پر میزائل و ڈرون حملے، یمنی مسلح افواج
رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے باعث سعودی فضائی کمپنی ’’ریاض ایئر‘‘ کو اپنا آپریشن تقریباً 400 کلومیٹر دور واقع ایک دوسرے ہوائی اڈے پر منتقل کرنا پڑا ہے، جبکہ تاحکم ثانی صرف محدود پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
صنعاء پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ سعودی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا یمن پر مسلط فضائی محاصرے کا جواب ہے، اور جب تک سعودی رجیم کی جارحیت اور محاصرہ جاری رہے گا یہ کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔







