شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 30ویں برسی قم المقدسہ میں بھی منعقد ہوگی
شیعیت نیوز : بانی آئی ایس او پاکستان، سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی 7 مارچ 1995 کو لاہور میں شہید ہوئے۔
شہید ڈاکٹر سے عقیدت رکھنے والے لوگ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔
ہر سال کی طرح امسال بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 30ویں برسی کا انعقاد قم المقدسہ ایران میں بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : مجلس علمائے ہند کے سربراہ علامہ کلب جواد کی پاراچنار اور غزہ پر حملوں کی مذمت
برسی کا انعقاد بہشت معصومہؑ قم میں ہوگا، جہاں ان کی زندگی پر لکھی گئی فارسی کتاب "مون سون” کی رونمائی بھی ہوگی۔
برسی کا آغاز بعداز نماز ظہرین ہوگا اور اختتام قبل از نماز مغربین ہوگا جس کے طعد افطار کا انتظام بھی ہوگا۔
شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی زوجہ محترمہ بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گی اور حرم سیدہ معصومہؑ سے بہشت معصومہ بس سروس کا انتظام بھی ہوگا۔







