تکفیری دہشتگردی کے خلاف متحدہ علماء محاذ کی جانب سے احتجاجی اجلاس کا انعقاد

02 مارچ, 2025 18:06

شیعیت نیوز : متحدہ علماء محاذ پاکستان کی جانب سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نمازجمعہ کے دوران خود کش حملہ کے خلاف احتجاجی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز تکفیری دہشتگردی حکومتی نااہلی اور انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

دوران نماز جمعہ خودکش بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ مقصود ڈومکی کا مدرسہ خدیجہ الکبریٰ کا دورہ، رمضان کی آمد پر اہم خطاب

حکومت اسلام و ملک دشمن استعماری قوتوں کے آلہ کار ایجنٹ دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دے۔

علماء نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل، بھارت اور استعماری دشمن قوتیں پاکستان میں علما کے قتل سمیت دہشت گردانہ کارروائیوں سے ملک میں عدم استحکام، بدامنی پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

علماء پاکستان کے خلاف استعماری سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملکی امن و استحکام و دفاع کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔

10:10 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔