اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ مقصود ڈومکی کا مدرسہ خدیجہ الکبریٰ کا دورہ، رمضان کی آمد پر اہم خطاب

جیکب آباد میں مبلغات کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں ہمیں قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنیکی کوشش کرنی چاہئے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کی عبودیت اور بندگی کا مہینہ ہے۔

یہ نزول قرآن اور بہار قرآن کا مہینہ ہے۔

اس لئے ماہ مبارک رمضان میں ہمیں قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

ہم میں سے ہر انسان کو چاہئے کہ وہ روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنا دے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ خدیجۃ الکبریٰؑ جیکب آباد کے زیر اہتمام استقبال ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے مبلغات کے لئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ السید عزیز الدین الحکیم کا دورہ جامعہ المنتظر اور خطاب

روزہ عظیم عبادت ہے، جو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا سبب ہے اور آتش جہنم کے مقابلے میں ڈھال ہے۔

ہمیں ماہ مبارک رمضان کے دوران اپنی آنکھوں، ہاتھوں، کانوں اور تمام اعضاء و جوارح کو بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کی نافرمانی اور معصیت سے بچانا چاہئے

روزہ دار کو افطار کرانا باعث اجر و ثواب ہے۔

اہل خیر کو آگے بڑھ کر ماہ مبارک رمضان میں غریب اور مسکین لوگوں کی افطار کا اہتمام کرنا چاہئے۔

دینی مدارس اور مساجد کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

مدرسہ خدیجۃ الکبریٰؑ جیکب آباد کی پرنسپل رقیہ سلطانہ نے کہا کہ خواتین معاشرے کی نصف آبادی ہیں۔

خواتین میں دین کی تبلیغ اور دینی تعلیمات کا فروغ ضروری ہے۔

نئی نسل کی تربیت خواتین کی ذمہ واری ہے۔

مدرسہ خدیجۃ الکبریٰؑ جیکب آباد کی جانب سے ہر سال ماہ مبارک رمضان اور محرم الحرام میں صوبہ بلوچستان اور ضلع جیکب آباد میں مبلغات کو اعزام کیا جاتا ہے۔

اس سال بھی ماہ مبارک رمضان میں مدرسہ کے زیر انتظام 31 مقامات پر خواہران کو تبلیغ کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button