نااہل حکومت کو متنبہ کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہماری ریڈ لائن ہیں: تصور علی مہدی
شیعیت نیوز: رکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد وحدت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے حق و سچ کا ساتھ دینے، آئین کی بالادستی، پارلیمان کی مضبوطی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے جرم میں ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔ ہم نااہل اور متعصب حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری کو فی الفور واپس لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ سید احمد اقبال رضوی کا سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری پر مذمتی بیان
اگر حکومت نے ظلم و جبر کا راستہ نہ چھوڑا تو قائدین کے حکم پر عوامی اور جمہوری مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ نااہل حکمران یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہماری ریڈ لائن ہیں۔ اگر اہل اقتدار اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے اور علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔







