علامہ سید احمد اقبال رضوی کا سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری پر مذمتی بیان
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ہم سربراہ مجلس وحدت مسلمین، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری کو حکومت کی بوکھلاہٹ اور انتقامی سیاست کا واضح ثبوت قرار دیتے ہیں۔ یہ کارروائی حق و صداقت کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک بے باک، نڈر اور اصول پسند رہنما ہیں، جو ہمیشہ مظلوموں کے حق میں اور ظالموں کے خلاف سینہ سپر رہے ہیں۔ ان کی شجاعت اور جرات مندانہ موقف کو اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے متزلزل نہیں کر سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شہید حسن نصراللہؒ اور شہید ہاشم صفی الدین کی یاد میں مجالس ترحیم کا انعقاد
ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ کسی بھی جبر، دھمکی یا غیر آئینی ہتھکنڈے سے ہمیں مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ مجلس وحدت مسلمین ہر حال میں اپنے اصولی اور عوامی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے اور سیاسی انتقام کی روش کو ترک کرے۔
ہم اس غیر قانونی اور انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری کو فی الفور واپس لیا جائے۔ اگر حکومت نے ظلم و جبر کا راستہ نہ چھوڑا تو ہم اپنی عوامی اور جمہوری مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔







